جمعرات , دسمبر 12 2024

جگتیال میں یوم جمہوریہ تقاریب کی بڑے پیمانے پر تیاریاں

ضلع ایس پی سندھو شرما نے انتظامات کا جائزہ لیا

جگتیال25؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کے تاریخی قلعہ پر 26جنوری یوم جمہوریہ تقاریب کی بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہے، ضلع ایس پی سندھو شرما نے آج صبح تاریخی قلعہ پہنچ کر پولیس کی جانب سے کی جانے والی پریڈ ری ہرسل اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس پریڈ کی ستائش کی، پولیس کی جانب سے جگتیال ضلع میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی قلعہ پر پریڈ اور دیگر انتظامات کئے جارہے ہیں،پولیس پریڈ میں پیراملٹری ARڈسٹرکٹ گارڈس NCCہوم گارڈس، اور اسکولی طلباء نے حصہ لیا،شاندار مظاہر ہ پر ضلع ایس پی سندھو شرما نے ستائش اور خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے ری ہرسل پریڈ میں پرچم کشائی کے بعد سلامی لی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کا مقصد ڈسپلین فورس ہے، ملک میں 26جنوری کو جمہوریت اور دستور کے ناٖفذ العمل کے بعد قانون کے تحت زندگی گذارنے برسوں سے یوم جمہوریہ تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میںپولیس پریڈ کا اہم رول ہوا کرتا ہے، دہلی کے لال قلعہ پر پیرا ملٹری فورس سنٹرل اور اسٹیٹ ملٹری فورس کی جانب سے پریڈ کے علاوہ بہترین مظاہرہ پیش کیا جاتا ہے، جو قابل فخر ہے، تلنگانہ کے قیام کے بعد گولکنڈہ قلعہ پر یوم جمہوریہ تقاریب اوراضلاع کے قیام کے بعد جگتیال کے تاریخی قلعہ پر یوم آزادی اور یوم جمہوریہ تقاریب انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے پولیس اور دیگر کو یوم جمہوریہ کے دن بہترین انداز میں پریڈ کا مظاہرہ پیش کرنے کی خواہش کی اس موقع پرAR ڈی ایس پی پراتابجگتیال ایڈیشنل ایس پی مرلیدھر ،DSPوینکٹ رمنا ،اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT