جگتیال میں پرجا وانی پروگرام

جگتیال۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے پرجا وانی پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ آر ڈی او پدماکر نے یہ بات کہی۔ پرجا وانی پروگرام میں جگتیال ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے جملہ 7افراد نے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے آر ڈی او آفس پہنچ کر آر ڈی او سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری درخواستیں حوالے کئے۔ تمام درخواستوں کی اندرون ہفتہ یکسوئی کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے عہدیداران موجود تھے۔