جگتیال میں مشاعرہ و تہنیتی تقریب کا انعقاد

جگتیال۔19نومبر ( ذریعہ فیکس) بزم اردو ادب جگتیال کا ماہانہ مشاعرہ و تہنیتی تقریب برائے حجاج اکرام کا بمکان جناب خواجہ لیاقت علی محسن صدر بزم انعقاد عمل میں آیا ۔ مشاعرہ کی نگرانی صدر بزم خواجہ لیاقت علی محسن نے کی جب کہ مشاعرہ کی صدارت قاضی شریف الدین نے کی ۔ اس مشاعرہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حاجی سید عظیم موظف ایس ٹی او ‘ حاجی سید فضیل احمد اور شوکت خان ٹی آر ایس قائد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی سید عظیم اور حاجی سید فضیل احمد کو ان کی ادائیگی حج کے موقع پر صدر بزم و جرنلسٹ لیاقت علی محسن کو جگتیال پریس کلب کے نائب صدر منتخب ہونے پر اور مشہور مزاحیہ شاعر ٹپیکل جگتیالی کو بیرون ممالک کے دورہ سے واپسی کے ضمن میں بھی شعیب الحق طالب علم نے گلپوشی کی ۔ مشاعرہ کا آغاز شعیب الحق طالب علم کی قریب کلام پاک سے ہوا ۔ اس مشاعرہ میںشعیب الحق طالب ‘ وحید الدین حیدر ‘ ٹپیکل جگتیالی صدر بزم خواجہ لیاقت علی محسن ‘ محمد شرف الدین شریف اور محمد عظیم الدین راہی نے کلام سنایا ۔ بزم کے آئندہ مشاعرہ کیلئے طرح دی گئی ہے ۔’’ علم و فن کے دیوانے عاشقی سے ڈرتے ہیں‘‘ مشاعرہ میں پٹواری مساجد ایم اے نعیم ‘ محمد شکیل ‘ ڈاکٹر ضمیر علی عدنان ‘ ساجد رحیم اور عقیل خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔