جگتیال میں صحافیوں کی احتجاجی ریالی

جگتیال۔ 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صحافیوں پر پولیس کے ظلم کے خلاف جگتیال میں
TWJFH143 پریس کلب کی جانب سے احتجاجی ریالی اور راستہ روکو احتجاجی دھرنا آر ڈی او کو یادداشت پیش کی۔ گوداوری کھنی میں گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ABN اور TV5 کے نمائندوں پر حملے کے خلاف آج جگتیال میں تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فورم H-143 پریس کلب جگتیال کے صدر سی ایچ سرینواس راؤ کی قیادت میں آر ڈی او آفس سے ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی جو اولڈ بس اسٹانڈ سرکل سے تحصیل چوراستے پر پہنچ کر راستہ روکو احتجاج منظم کئے۔ اس موقع پر میڈیا پر پولیس ظلم کے خلاف نعرے بلند کئے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ آر ڈی او جگتیال ایس پدماکر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کرتے ہوئے صحافیوں پر حملہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فورم کے رپورٹرس مہیش اور نائب صدر لیاقت علی محسن، سکریٹری حافظ عبدالحمید عاب، سمپورنا چاری، گوپال چاری، محمد سیفی، ڈاکٹر غوث شمو، عبدالمجاہد عادل، سلیم، متین کے علاوہ یگر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔