جگتیال 6 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس ڈپٹی فلور لیڈر سابقہ ریاستی وزیر رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ٹی جیون ریڈی کی 64 ویں سالگرہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر چیر مین بلدیہ ٹی وجیہ لکشمی کی قیادت میں منائی گئی ۔ اس موقع پر ٹاون پریسیڈٹ کتہ موہن سابقہ بلدیہ چیر مین گری ناگا بھوشنم ڈسٹرکٹ نائب صدر بنڈہ شنکر ،دیویندر ریڈی کونسلر منیر الدین وائس چیر مین سراج الدین منصور کونسلر عبدالباری کو آپشن ممبر ذوالفقار علی اور اظہر الدین کے علاوہ دیگر نے مل کر کیک کاٹ کر مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی ان دنوں گھٹنوں کا آپریشن کرواکر حیدرآباد میں آرام کررہے ہیں۔