جگتیال18؍ستمبر( ای ۔میل)مفتی محمد خلیل الدین صدر انجمن علماء و حفاظ جگتیال کی اطلاع کے بموجب انجمن علماء و حفاظ جگتیال کے زیر اہتمام ایک جلسہ ’’پیام انسانیت و اصلاح معاشرہ ‘‘بتاریخ 19؍ستمبر 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام روبی فنکشن پلازہ نزد ہزاری مسجد ‘ جگتیال میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقرر شعلہ بیان حضر ت مولانا پی یم مزمل صاحب والا جاہی مدظلہ العالیٰ امام و خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور‘ واعظ شریں بیان حضرت مولانا محمد غیاث احمد صاحب رشادی مدظلہ العالیٰ صدر آل انڈیا صفا بیت المال شرکت کریں اور پُر مغز خطابات ہونگے ۔ مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی صدر جمعیۃ علماء جگتیال ‘ حافظ شکیل سرور‘ نائب صدر‘ مولانا شیخ امام ‘ حافظ سید شمس الدین تبریز‘حافظ سید عرفان‘ حافظ سید ابرار شریف ‘ مولانا ماجد علی ندوی ‘ حافظ محمد عبدالحمید عابد ‘ حافظ خواجہ پاشاہ‘ حافظ ظفر‘ حافظ محمد شاہد‘ نے عامۃ مسلمہ سے اس مبارک و مقدس جلسہ میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔