جگتیال میں تلگودیشم امیدوار کی پیدل ریالی

جگتیال۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم پارٹی کے امیدوار مسٹر ایل رمنا نے بھی آج دوپہر کری دھوپ میں اپنے حامیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر اپنی رہائش گاہ سے پیدل ریالی نکالی۔ ایل رمنا اپنے حامیوں کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ کیلئے عوام سے خواہش کی۔ ریالی میں مرد اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ ریالی ان کی رہائش گاہ سے نیو بس اسٹانڈ سرکل سے ٹاور سرکل اور تحصیل چوراستہ سے دیگر اہم مقامات سے ہوتی ہوئی ان کی رہائش گا ہ پر ختم ہوئی۔ آج انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔ 30تاریخ کو الیکشن ہے۔ ایل رمنا نے عوام سے خواہش کی کہ حلقہ جگتیال کو 100کروڑ سے زائد فنڈز سے مختلف ترقیاتی کام انجام دیا ہوں ۔ ایک بی سی طبقہ کے امیدوار کو کامیاب بنانے عوام سے خواہش کی۔ اس موقع پر ریالی میں مختلف طبقات کے عوام شریک تھے۔