جگتیال میں بی جے پی بند کو پولیس نے ناکام بنادیا

جگتیال۔2مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ نتائج میں بے قاعدگیوں کولے کر25طلبہ کی خود کشیوں پر حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے ریاست بند کی اپیل پر آج جگتیال میں بی جے پی قائیدین کارکن نے RTCبسوں اور دوکانات کو بند کروانے کیلئے گھومنے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے بند کو نہ کام بناتے ہوئے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ، جس پر بی جے پی قائیدین نے ریاستی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے پولیس کے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جمہوری اندا ز میں پر امن طریقہ سے بند منانے والوں کو گرفتار کررہے ہیں، اس موقع پر بی جے پی ٹاون پریسیڈینٹ سدھاکر اور سی پلی روی، اور مدوگنٹی رویندر ، امد راجو، اور دیگر کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

Leave a Comment