جگتیال ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : جگتیال میں وارڈ نمبر 15 کے کانگریس پارٹی سے وابستہ کونسلر سرینو پر 16 اپریل کو قاتلانہ حملہ کرنے والے اسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابقہ NSUI صدر مکیش کھنہ اور اس کے دیگر تین ساتھی پی مدھو ، جی روی کمار اور جے راجندر کو جگتیال پولیس نے گرفتار کرلیا ، آج شام پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس میں جگتیال سرکل انسپکٹر آر پرکاش نے ان مجرموں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں وارڈ نمبر 15 سے بلدیہ کونسلر کے لیے مکیش کھنہ بھی دعویدار تھا جب سرینو کو ٹکٹ دیا گیا اور اب 2019 میں بھی اسی کو ٹکٹ دیئے جانے کی اطلاعات اور مکیش کھنہ کو NSUI صدر کی حیثیت سے برخاست کروانے پر بھی سرینو کا ہاتھ ہونے کی سازش قرار دیتے ہوئے مکیش کھنہ نے سرینو کو قتل کرنے کے مقصد سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 16 اپریل کی رات اس کے مکان پہنچ کر باہر طلب کرتے ہوئے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کی تھی ، مکیش کھنہ اور اس کے ساتھیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرنے پر ان کے خلاف پولیس کی جانب سے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے چاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر جگتیال اور دیگر موجود تھے ۔۔