جگتیال میں بتکماں تہوار کے انتظامات کا جائزہ

جگتیال ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ بتکماں تہوار کو منانے کیلئے 24 تا 30 ستمبر بڑے پیمانے پر تقاریب کے انعقاد کیلئے آر ڈی او جگتیال پدماکر نے عہدیداران کو ہدایت دی ۔ آر ڈی او جگتیال پدماکر نے آر ڈی آو آفس میں مختلف محکموں کے عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر AO مہیندر اور مختلف محکموں کے عہدیداران ، تحصیلدار ، یم پی ڈی او اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ وجیہ لکشمی چیرمین بلدیہ نے میڈیا کو بتایا کہ جگتیال شہر میں 13 مقامات پر مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔