جگتیال میں اداریہ ادب اسلامی کی تنظیمی نشست

نظام آباد:8؍ ستمبر(محمد جاوید علی)ادارہ ادب اسلامی ہند آندھراپردیش و اڑیسہ کی ایک تنظیمی نشست دفتر ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال پر 13؍ستمبر 2014ء کا بوقت5؍بجے شام منعقد کی جارہی ہے ۔ جس کی صدارت صدر ادارہ ادب اسلامی ہند آندھراپردیش و اڑیسہ سید ریاض تنہا فرمائیں گے ۔ تمام اراکین عاملہ سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی گذارش کی گئی ہے ۔ ایجنڈہ یوں ہے کہ تلاوتِ قرآن حکیم شعیب الحق طالبؔ رکن عاملہ ادارہ فرمائیں گے ۔اس کے بعد سرپرست ادارہ مسعود جاوید ہاشمی افتتاحی کلمات سے نوازیں گے ۔ بعد میں ادارہ ٔ ادبِ اسلامی آندھراپردیش و اڑیسہ کے 13یونٹ کی رپورٹ معتمد ادارہ ظفر فاروقی حیدرآباد پیش کرینگے۔ اڑیسہ کٹک کے ادارہ کی رپورٹ جناب سید ریاض تنہاؔ پیش کریںگے۔ اس کے بعد ادارہ کی مزید نئی شاخوں کے قیام پر غور کیاجائے گا۔ جن میں خاص طور سے ضلع کڑپہ، کرنول ،جڑچرلہ، محبوب نگر شامل ہے ۔ تمام ممبران مجلس عاملہ سے پابندی ٔ وقت کے ساتھ شرکت کی گذارش ہے ۔