جگتیال میں آج عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

جگتیال۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آزاد امن ویلفیر سوسائٹی قلعہ گڈہ جگتیال کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ 27اگسٹ بروز چہارشنبہ بمقام مدینہ فنکشن ہال نزد جامع مسجد بوقت صبح 10تا شام 4بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ مہمان خصوصی مولانا مظہرالقاسمی کورٹلہ مناسک حج کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ جگتیال کے اطراف واکناف کورٹلہ، مٹ پلی، دھرم پوری کے عازمین حج سے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔