ضلع کلکٹر کا میونسپل کمشنرس کے ساتھ جائز ہ اجلاس سے خطاب
جگتیال24؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع بلدیہ جات کی ترقی کیلئے حکومت کو لائحہ عمل روانہ کرنے ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے کہا انہوں نے کلکٹریٹ میں بلدیہ جات کمشنر کے ساتھ جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مخاطب کرتے ہوئے حکومت بلدیہ کی ترقی کیلئے 25کروڈ روپئے کے حساب سے ترقیاتی کاموں کو کیلئے گرانٹس کی منظوری عمل میں لائی ہے۔ بلدیہ جات میں جنکشنس کا قیام اور اسکی ترقی سڑکوں کی ترقی اور خوبصورت ماڈل بنانے کے کاموں پارکوں کی ترقی اور دیگر کاموںکیلئے منظوری کے مطابق لایحہ عمل رورانہ کرنے کیلئے کہا۔ جگتیال بلدیہ میں 18کاموں کی نشاندھی کی گئی ہے۔ سب سے پہلے 26.73کروڈ کا تخمینہ تیار کیا گیا۔ جبکہ کورٹلہ بلدیہ کیلئے 35.17کروڈ کا تخمینہ سے 15کاموں کا لایحہ عمل اور مٹ پلی بلدیہ کیلئے 25.20کروڑ تخمینہ کے تحت 15 کاموں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی بات کہی ۔ ترقیاتی کاموں کے ذریعہ بلدیہ جات میں خصوصی تبدیلی لانے کی بات کہی ، کاموں کی انجام دہی اصول و ضوابط مطابق انجام دئے جائے اس اجلاس میں جوائیٹ کلکٹر راجیشم، جگتیال آرڈی او نریندر، جگتیال میونسپل کمشنر سمپت کمار، محمد ایوب خان، اور انجینئرس موجود تھے۔