جگتیال۔یکم نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریلوے لائن کو منوہرآبادکتہ پلی ریلوے لائن کو سرسلہ ویملواڑہ جگتیال شہر سے مربوط کرتے ہوئے دھرم پوری اور لکشٹی پیٹ سے منچریال سے گذرنے والی شمالی ہند کو ملانے والی ریلوے لائن کی منظوری کیلئے رکن اسمبلی جگتیال ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس ٹی جیون ریڈی نے ریاستی چیف منسٹر کو اپنی تجویز پیش کرتے ہوئے ایک تحریری مکتوب آج روانہ کیا ۔ اس موقع پر اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ضلعی مراکز سے ریاستی صدر مقام کے ریلوے سہولت کی فراہمی نہ ہونے والا ضلع کریم نگر ہے ۔ ضلع کو ریلوے سہولت فراہم کرنے کیلئے کے سی آر ریاستی چیف منسٹر اور رکن پارلیمنٹ کریم نگر ونود کمار کی خصوصی دلچسپی سے منوہر آباد سے سدی پیٹ ‘سرسلہ سے کریم نگر منڈل کتہ پلی موجود کریم نگر ضلع سے نظام آباد ریلوے ولائن کو مربوط کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کرنے پر انہوں نے مبارکباد پیش کی لیکن انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پیش کردہتجویز ریلوے لائن کریم نگر اور اطراف کے منڈل کے عوام اس سہولت کے بارے میں غور کریں تو کریم نگر سے سدی پیٹ کا فاصلہ تقریباً 60کلومیٹر ہے جبکہ ریلوے لائن کتہ پلی سرسلہ سدی پیٹ کیلئے ترتیب دی گئی لائن کا فاصلہ 80کلومیٹر سے زائد ہے اور اس کے علاوہ حضورآباد ‘ سیناآباد اور ماناکنڈور حلقہ کے عوام کیلئے ادھر جمی کنٹہ ورنگل اسٹیشنس قریب ہونے کے علاوہ مستقبل میں سدی پیٹ ریلوے اسٹیشن بھی قریب ہونے کا موقع ہے ۔ حقیقیت میں کریم نگر ضلع مرکز سے صدرمقام حیدرآباد کو اس سہولت کو مربوط کیا جائے تو کریم نگر سے راست سدی پیٹ کو ریلوے لائن مربوط کریں تو سہولت ہوگی ‘ ورنہ صرف ٹرانسپورٹ گوڈس کے استعمال تک محدود رہے گا اور انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ضلع کریم نگر کو ریلوے لائن سرسلہ ‘ویملواڑہ سے جگتیال میں موجودہ ریلوے لائن کو پڈور کنڈا گٹو علاقے سے منسلک کریں تو جگتیال شہر کے علاوہ ریاستی صدر مقام حیدرآباد کو پہنچنے کیلئے کسی قسم کی ریلوے سہولت نہ ہونے والے جگتیال ڈیویژن کے 14منڈل کے عوام جگتیال کورٹلہ دھرم پوری ویملواڑہ حلقہ کے عوام کو سہولت ہوگی ۔ اس تجویز کو منوہر آباد ‘ کتہ پلی ‘ سدی پیٹ ‘ سرسلہ ریلوے لائن ویملواڑہ سے جگتیال کو مربوط کیا جائے تو جگتیال سے دھرم پوری حلقہ کے علاوہ لکشٹی پیٹ سے منچریال تک بڑھایا جائے تو تلنگانہ ریاست کا صدرمقام حیدرآباد سے منچریال تک شمالی ہند سے ملنے والی ریلوے لائن کو متبادل ریلوے لائن قائم کرنے کا موقع ہوگا ان حالات میں سابق میں کے سی آر نے رکن پارلیمنٹ کریم نگر کی حیثیت سے کریم نگر ضلع کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ریلوے لائن کو موجودہ کریم نگر ضلع کے عوام کیلئے مستقبل میں بنائے جانے والے جگتیال ضلع کے عوام کو ریاستی راجدھانی پہنچنے کیلئے سہولت کے علاوہ جگتیال سے دھرم پوری حلقہ مرکز لکشٹی پیٹ سے شمالی ہند کو پہنچنے کیلئے آسانی ہوگی اور منچریل ریلوے لائن کو مربوط کیا جائے تو پورے تلنگانہ ریاست کو سہولت ہوگی ۔ لہذا چیف منسٹر ریلوے لائن کیلئے تیار کردہ تجویز پر غور کرتے ہوئے منوہر آباد ‘ کتہ پلی ریلوے اسٹیشن کومنوہر آباد سرسلہ ویملواڑہ جگتیال دھرم پوری لکشٹی پیٹ سے منچریل کو ملانے اور منظور کروانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔