جگتیال تا ورنگل شاہراہ کی تعمیر پر عوام کو اعتراض

کافی اراضی دوکانات اور مکانات متاثر ، عوامی احتجاج شروع

کریم نگر ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : جگتیال تا ورنگل تک کریم نگر ضلع میں زیر تعمیر نیشنل ہائی وے پر عوام کی جانب سے کافی اعتراضات و شکایات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ سروے کے دوران ہورہی غلط کارکردگی جانبداری کے خلاف متاثرین غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں ۔ اس لیے سروے میں قاعدے قانون لحاظ نہ رکھا جاکر ایک جانب زیادہ زمین حاصل کرلی جارہی ہے اور آبادی کے اندر سے سڑک کی تعمیر کی جانے کے خلاف عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آکر دھرنا دینا شروع کردیا ہے ۔ سڑک پر بلاکسی رکاوٹ مسافروں کو آرام دہ سفر کے لیے ایک دراز سے مقیم افراد کی دوکانوں اور مکانات کو سڑک کی تعمیر و توسیع کے لیے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردینا کس حد تک صحیح طریقہ ہے ، تنقید کی جارہی ہے ۔ عہدیدار عوام کو کئی ایک پریشانیوں میں مبتلا کررہے ہیں ۔ فی الحال تیار کردہ نقشہ کے مطابق سڑک کی تعمیر سے بہت زیادہ عوامی املاک کا نقصان ہورہا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت کے علم میں لایا جاچکا ہے ۔ لیکن کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا ہے اور یہاں کے سیاسی قائدین ضلع انتظامیہ مقامی عہدیداروں کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ عوام کو ڈرا دھمکا کر سڑک کی تعمیر کی جانا کس حد تک صحیح ہے ۔ سڑک کی تعمیر سے جو فائدہ ہوگا اس سے دو گنا نقصان ہورہا ہے ۔ اس تعلق سے ضلع کے نمائندہ وزیر ایٹالہ راجندر اب جائزہ لے رہے ہیں ۔ ضلع میں تعمیر جارہی قومی شاہراہ کے لیے تیار کردہ منظورہ نقشہ جات ایٹالہ راجندر حیدرآباد میں اس کا جائزہ لیا ۔ قومی شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں عہدیداروں کے طرز عمل کو رکن اسمبلی نے غلط ٹھہرایا ، انہوں نے کہا ظالمانہ طریقہ کار ناقابل برداشت ہے ۔ زمین گھر یا دوکان سے محروم ہونے والوں کو نقصان پریشانی میں مبتلا کردیا جانا کس حد تک صحیح ہے ۔ فی الحال پیش کردہ منظورہ سڑک الاٹمنٹ کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوگا ۔ اگر تعمیری نقشہ میں تبدیلی کی جائے تو کم نقصان ہوگا ۔ اس طرح ترمیم کیے جائے تو سبھی کا تعاون حاصل ہوگا ۔۔