جڑچرلہ کی مساجد میں جلسہ یاد حسین؄

جڑچرلہ 2 نومبر (فیاکس)کنوینر مسجد کمیٹی جناب جلیل رضا کی اطلاع کے بموجب 10 محرم الحرام 4 نومبر منگل 3 بجے دن مسجد علی پرانا بازار گاندھی چوک بادے پلی جلسہ سالانہ یاد حسینؓ منایا جارہا ہے جلسہ کی نگرانی جناب محمد جاوید سیٹھ صدر مجلس انتظامی کمیٹی مسجد علی کریں گے ۔ حافظ محمد رضی الدین نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد خطیب مسجد ہذا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جناب تقی احمد تقی نائب صدر مسجد کمیٹی افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔ جلسہ کا آعاز مولانا حافظ محمد برہان الدین نقشبندی امام و خطیب مسجد ہذا کی قرائت کلام پاک جناب خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ کی حمد باری تعالی سے ہوگا ۔ جڑچرلہ کے ممتاز شعر اکرام مسرز قاری محمد ممتاز حسین نقشبندی الحاج خواجہ معین الدین خوشتر باسط مظہری حسیب الدین حسیب خواجہ سلطان پاشاہ رمز ضیا سلطانی چلبل رضا محبت علی منان تقی احمد تقی سلطان چشتی مرزائی بارگاہ حسینی میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ جناب جلیل رضا نظامت کے فرائض انجام دں گے۔
٭٭مدینہ مسجد محلہ فضل بنڈہ میں 4 نومبر 3 بجے جلسہ یاد حسینؓ زیر نگرانی مولوی سید فصیح الدین صدر کمیٹی مقرر ہے جلسہ کو مقامی علماء کرام مخاطب کریں گے جناب محمد علی دانش کنوینر نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جامع مسجد بادے پلی میں جلسہ شہادت کربالا کو ممتاز علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا حافظ محمد فیروز کی قرائت کلام پاک سے ہوگا ۔ مقامی نعت خواں و شعراء کرام حضرات بارگاہ رسالت بارگاہ حسینی میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ جناب محمد کریم صدر مسجد کمیٹی عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔