جڑچرلہ میں ہیلت کیمپ کا انعقاد

جڑچرلہ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہالکشمی ٹرسٹ جڑچرلہ کے زیراہتمام آج ایک مفت ہیلت کیمپ کا رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا بعدازاں جڑچرلہ رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مفت ہیلت کیمپ کے ذریعہ سے غریب عوام کو علاج کروانے کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔ انہوں نے مہا لکشمی ٹرسٹ کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر مقامی زیڈ پی ٹی سی جے صدر ٹرسٹ لکیشوریاں ، بی شیوا کمار ، رومی شنکر ، حاجی محمد یوسف ، شری کانت ، امتیاز خاں ، محمد غوث ، شری سیلم ، محمد علی دانش ، عبداللہ و دیگر موجود تھے ۔