جڑچرلہ ۔ 13 ۔ مارچ ( ای میل ) جڑچرلہ منڈل کونڈڈ موضع سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹیوں کے قائدین آج ڈاکٹر سی لکشما ریڈی و ٹی آر ایس پولیٹ بیورو رکن کی قیادت میں ٹی آر ایس پارٹی میں تقریباً 300 افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی کے سابق سرپنچ و سینئر قائد مسٹر روی ، ڈپٹی سرپنچ نرسملوں ، چندرشیکھر ریڈی ، جنگااماں ، ایشوراماں ، لکشما اماں ، سرینو ، رمیش ، سری سیلم ، راملوں ، یاداں گوڑ ، امبیڈکر سنگم کے نوجوان قائدین ، کرشنا ، پربھو ، شنکر نائیک ، محمد یوسف اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی سیل جڑچرلہ ، یاداما منڈل ٹی آر ایس صدر ، عبداللہ ، سید سمیع الدین ، سراج الدین ، سید قیصر علی ، قادر پاشاہ ، حلیم پاشاہ ، گورودھن ریڈی ، امتیاز ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل ، و دیگر پارٹیوں کے قائدین اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔