جڑچرلہ /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ کے موضع بنڈہ میدی پلی میں کل رات شیر نے مویشیوں کے ریوڑ پر حملہ کرتے ہوئے ایک بچھڑے کو ہلاک کردیا ۔ علاقہ میں شیر کے پنجوں کے نشانات دیکھے گئے ۔ اس بات کی اطلاع دیہاتیوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہونچے اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ان عہدیداروں نے اس واقعہ سے تشویش کے شکار دیہاتیوں کو تیقن دیا کہ اس واقعہ کی جانچ کی جائے گی ۔ جڑچرلہ منڈل میں پہلی مرتبہ اس شیر کی موجودگی پر دیہاتیوں میں خوف و دہشت کا ماحول دیکھا گیا ہے اور عوام رات کے اوقات میں گھر سے نکلنے میں خود محسوس کر رہے ہیں ۔