جڑچرلہ میں آج میمن جماعت کا اجلاس

جڑچرلہ۔/30مئی، ( فیکس ) حلائی میمن جماعت جڑچرلہ کے زیر اہتمام 31مئی اتوار کو 5بجے شام جڑچرلہ میمن کمیونٹی ہال ( میمن مسجد بادے پلی جڑچرلہ ) میں جناب محمد یونس علی محمد صدر حلائی میمن جماعت جڑچرلہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب اقبال عبدالحمید ( آفیسر ) صدر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن جناب پروفیسر حاجی سجاد نائب صدر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن جناب محمد اشرف پٹیل صدر میمن جماعت حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں اجلاس میں محبوب نگر، اورنگ آباد، ناندیڑ میمن جماعتوں کے تمام ذمہ دار میمن برادرس شرکت کریں گے۔ اجلاس کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب حاجی محمد یونس علی محمد صدر جماعت جڑچرلہ خیرمقدمی تقریر کریں گے۔ جناب محمد ابراہیم معتمد جماعت رپورٹ پیش کریں گے۔ جناب علی اکبر رفیق حبیب نائب معتمد مہمانوں کا استقبال کریں گے اور شال و گلپوشی کریں گے۔