جام نگر۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)وزیرا عظم آفس کے نوٹس لینے پر ایس پی پولیس جام نگر نے رویندرا جڈیجہ کی بیوی ریوا پر تشددکرنے والے 28سالہ پولیس کانسٹیبل سنجے آہیر کو معطل کردیا۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی رکن لوک سبھا دھرمیندراسن جڈیجہ کو طلب کرکے کہا کہ واقعہ پر سخت کارروائی کی جائے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کانسٹبل کو معطل کردیا اور اسے باقاعدہ گرفتار کرکے مقدمے کا بھی اندراج کرلیا۔یاد رہے کہ ایک دن قبل ریوا کی گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر پر سنجے آہیر نے تشددکیاتھا۔