جوکووچ اپنے کیریئر کے 25 ویں گرینڈ سلام میں داخل

ملبورن۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سربیا کے نوواک جوکووچ اپنے کیریئر کے 25 ویں گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہونچ گئے۔ انہوں نے آج یہاں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن کے ایک ایک میچ میں کینیڈا کے میلوس راؤنچ کو 7-6(5), 6-4, 6-2 سے شکست دے دی۔ نمبر ایک درجہ کے حامل جوکووچ اپنے 24 سالہ حریف سے کسی ایک بریک پوائنٹ کا سامنا کئے بغیر یہ کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ اپنے کیریئر کی پانچویں آسٹریلین اوپن ٹرافی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ سیمی فائنلس میں جوکووچ کا مقابلہ دفاعی چمپین اسٹان واورنکا سے ہوگا۔