پیرس۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اور دفاعی چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔دوسری سیڈ جوکووچ نے اسپین کے البرٹ راموس ونولاس کو دو گھنٹے27 منٹ طویل مقابلے میں 7۔6 ،6۔1 ،6۔3 سے شکست دی۔جوکووچ کا کوارٹر فائنل میں چھٹے سیڈ آسٹریا کے ڈامنیکن تھیم سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے ارجنٹینا کے ھوراسیو جے بالوس کو ایک گھنٹے39 منٹ میں 6۔1 ،6۔3 ،6۔1 سے مات دی۔خواتین زمرے کے مقابلے میں تیسری سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے ا سپین کی کارلا سواریز نوارو کو صرف ایک گھنٹے میں 6۔1 ،6۔1 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔