جوکووچ ، مرے اور سرینا کی پیشقدمی ، ایوانووچ کو شکست

نیویارک۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے متواتر 25 ویں مرتبہ گرانڈ سلام کے تیسرے راونڈ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ خاتون زمرہ کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمس یو ایس اوپن میں 80 ویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جوکووچ نے پال ہینری میتھیو کو 6-1 ، 6-3 ، 6-0 سے شکست دی۔ سرینا نے وانیا کنگ کے خلاف 6-1 ، 6-0 کی کامیابی حاصل کی۔ دریں اثناء برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کوالیفائر ماتھیاس باچھنگر کو 6-3 ، 6-3 ،6-0 سے شکست دی۔ آٹھویں درجہ کی سابق عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار ایناایووانووچ کو یو ایس اوپن میں گذشتہ 5 برسوں کے دوران شرمناک شکست برداشت کرتے ہوئے دوسرے ہی راونڈ میں چیک جمہوریہ کی کیرولینا پیلسکووا کے خلاف 7-5، 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔