حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب جونیر آرٹسٹ پر خاتون آرٹسٹوں نے چپلوں سے پٹائی شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ شری شانت ریڈی نے جو جونیر آرٹسٹ ہے، ایک لڑکی کو جونیر آرٹسٹ بنانے اور اُسے فلموں میں کام دلانے کے بہانے اُس سے دوستی کی اور بعدازاں چند دن قبل مشروب میں نیند آور گولیاں ملاکر اُسے پلادیا جس کے بعد اُس کی عصمت ریزی کی۔ خاتون جونیر آرٹسٹوں نے شری شانت کے خلاف پولیس اسٹیشن بنجارہ ہلز میں شکایت درج کروائی تھی اور پولیس نے اُسے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن میں رکھا تھا کہ خاتون آرٹسٹوں نے وہاں پہونچ کر اُس کی چپلوں سے پٹائی کردی۔