بودھن ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونیر کالج بودھن میں جاریہ سال سے کمپیوٹر ٹریننگ گارمنٹ ریڈی میڈ کپڑوں کے علاوہ بلڈنگ کنسٹرکیشن کے دو سالہ طویل موتی کورسس کے آغاز کی تعلیمی سال کے شروع ہونے سے قبل منظوری حاصل ہوگئی۔ لیکن کالج انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 سے مذکورہ جماعتوں کا آغاز عمل میں نہ آسکا سیاست نیوز بودھن نے مذکورہ کورسس کے عدم آغاز کے تعلق سے انچارج پرنسپل مسٹر چرنجیولو سے استفسارکرنے پر انہوں نے بتایا ان مذکورہ کورسس کے آغاز کیلئے درکار طلبہ کی قلت کے باعث جماعتوں کا آغاز عمل میں نہ آسکا سیاست نیوز نے مذکورہ کورسس کی منظوری اور جماعتوں کے آغاز کے تعلق سے کالج انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تشہیر کے تعلق سے جواب طلب کرنے پر پرنسپل نے بتایا مذکورہ جماعتوں کے آغاز کیلئے کمروں کی قلت ہے انہوں نے تیقن دیا کہ وہ آئندہ تعلیمی سال سے یہاں مذکورہ تین کورسس کا آغاز کرینگے ۔ جبکہ یہاں بودھن جونیر کالج میں پہلے سے تین کورسس MLT, ET, EET بنا جاری ہیں واضح ہو کہ گارمنٹ و ریڈیمیڈ کپڑوں کی سلوائی بلڈنگ میٹرئیل و تعمیری مال و اسباب کے علاوہ کمپیوٹر ٹریننگ کے کورسس کے آغاز کیلئے بودھن جونیر کالج کے علاوہ ورنی منڈل گورنمنٹ جونیر کالج کو ایک ساتھ جماعتوں کے آغاز کیلئے اجازت دی جاچکی تھی ورلی کالج میں تو مذکورہ جماعتوں کا آغاز عمل میں آگیا لیکن یہاں بودھن شہر میں تاحال مذکورہ نئے کورسس کے آغاز کا عوام کو سختی سے انتظار ہے ۔