چینائی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے افسانوی کرکٹر جونٹی رھوڈس بحیثیت کوچ، ٹاملناڈو پریمیئر لیگ (ٹی این پی ایل) کی ٹیم روبی تریچی واریئرس سے وابستہ ہوں گے۔ اس ٹیم نے ٹوئٹر پر یہ انکشاف کیا۔ اس ٹیم نے لکھا کہ ’’یہ ایک پرندہ… یہ ایک طیارہ … یہ جونٹی رھوڈس ہے؟ خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمارے مربی اور برینڈ ایمبیسڈر کا ٹی این پریمیئر لیگ 2.0 کیلئے تریچی واریئرس کے ہیڈکوچ ٹینو یوہانن نے کہا کہ محض رھوڈس جیسے افسانوی کھلاڑی کی موجودگی ٹیم کے کھلاڑیوں میں تحریک پیدا نہیں کرسکتی۔ میں ٹیم میں ان کی آمد کا خیرمقدم کرنے بے چین ہوں‘‘۔ ہندوستان کے سابق ٹسٹ کرکٹر یوہانن نے کہا کہ ’’ان (رھوڈس) کا ہمارے درمیان ہونا ٹیم کیلئے اعزاز ہوگا۔ ڈریسنگ روم اور تربیتی مشقوں میں ان کی موجودگی انتہائی قیمتی ہوگی۔ مشقوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو وہ کافی معلومات فراہم کریں گے‘‘۔ رھوڈس 7 اگست کو اس ٹیم سے وابستہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے ایک اور سابق کرکٹر لانس کلوسنر جولائیکا کوائی کنگس کے کوچ ہیں۔ کل ڈنڈیکل میں اس ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس ٹورنمنٹ میں سری لنکا کے افسانوی آف اسپنر متیا مرلی دھرن بھی وی بی تھرو ولور ویرنس سے وابستہ ہیں۔