نئی دہلی 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ماہ جولائی میں افراط زر پانچ ماہ کی اقل ترین سطح 5.19 فیصد پر پہونچ گیا کیونکہ بعض غذائی اجناس، ترکاریوں اور پروٹین سے مالا مال اشیاء کی قیمتوں میں انحطاط پیدا ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ افراط زر کی سطح پر 5.43 اور جولائی 2013 ء میں 8.14 فیصد تھی۔ ترکاریوں کے افراط زر میں 1.27 ، پیاز 8.13 فیصد سالانہ کی بنیاد پر انحطاط پذیر ہوگیا۔ تاہم آلو کی قیمت میں 46.41 اور پھلوں کی قیمت میں 31.71 فیصد اضافہ ہوا۔ دودھ کی قیمت میں اضافہ کی شرح 10.46 فیصد تھی۔ انڈوں، گوشت اور مچھلی کے زمرے میں جولائی میں افراط زر 2.71 فیصد رہا۔ جبکہ سابقہ مہینے میں یہ 10.27 فیصد تھا۔