نیویارک ۔ 5 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کھلاڑی جوشنا چننپا جنہوں نے 50 ہزار امریکی ڈالرس انعامی رقم کے کارول ویمولر ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہرے کئے ہیں لیکن سیمی فائنل میں ان کی کامیاب مہم کا اختتام نیوزی لینڈ کی جولی کنگ کے خلاف ہوا ، جیسا کہ اس مقابلہ میں انہیں 4-11 ، 8-11 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔