شمس آباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع گنڈی گوڑہ میں آج صبح شمس آباد رورل پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے جوا کھیلنے والے دس افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک اطلاع پر پولیس نے گنڈی گوڑہ کے ایک فارم ہاوز میں چھاپہ مارتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے تین کار ، آٹھ سیل فونس اور 28,300 روپئے ضبط کرلئے اور دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔