جوا کھیلتے ہوئے آٹھ افراد گرفتار

شمس آباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) شمس آباد رورل پولیس اور زونل ٹاسک فورس نے جوا کھیلنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔پی رمیش، پانڈو، رمیش، یادیا، وینکنا، اندرا سینا، نرسمہا اور پنٹیا تمام ساکن نناجپور کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 3860روپئے اور آٹھ سیل فونس ضبط کرلئے۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے کارروائی کی۔