کورٹلہ یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر جواڈی نرسنگ راؤ آزاد امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے تمام رائے دہندوں کا جنہوں نے ان کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے تمام منڈلوں کے عوام نے ان کے حق میں ووٹ استعمال کرتے ہوئے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں قوی امید ہے کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے ان کی کامیابی یقینی ہے ۔