کریم نگر۔/10ڈسمبر، ( بذریعہ فیاکس ) سرکاری فرائض کی انجام دہی میں غفلت و تساہلی کسی بھی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ حکام کا رویہ سخت ہوتا جارہا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر نتیمیہا کی ہے جو کہ گزشتہ کئی روز سے رخصت پر رہنے کے بعد ڈیویٹی پر حاضر نہیں ہوئے تھے کے خلاف ضلع کلکٹر نے سخت کارروائی کی۔ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کے ذمہ ریاستی حکومت کے ضمانت روز گار و طمانیت غذا پروگرام کا کام تفویض کیا گیا تھا جبکہ اس کام میں تساہل برتنے پر ضلع کلکٹر کریم نگر نے جوائنٹ کلکٹر کو طویل رخصت پر بھیجتے ہوئے ان کے معاملہ کو حکومت کے حوالہ کردیا۔
معذورین کیلئے
سدرم کیمپ کا اہتمام
نظام آباد:10؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئی کے پی پی ڈی وینکٹیشم نے بتایا کہ سدرم کیمپ میں تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے 17،18؍ ڈسمبرکو درپلی، سرکنڈہ منڈل مستقر اور بانسواڑہ منڈل مستقر ، نندی پیٹ ماکلور مستقر، کاماریڈی ماچہ ریڈی منڈل مستقر اور رورل میں 17 ، 18؍ ڈسمبر کے روز ہی سدرم کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے لہذا جسمانی معذورین اپنے آدھار زیراکس کے ساتھ سدرم کیمپ پہنچ کر استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔