جنید خان ٹیم میں جلد واپسی کے خواہاں

لاہور۔16 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ گھٹنے کا زخم 70 فیصد تک مندمل ہوچکا ہے اور جلد ٹیم میں واپسی کے لئے بے تاب ہوں۔ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے مسلسل محنت کر رہا ہوں۔زخم سے صحت یاب ہورہا ہوں اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق مکمل خیال رکھ رہا ہوں لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے وہ مسلسل محنت سے ہلکی پھلکی پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم میں جلد واپس آنے اور ایکشن دکھانے کیلئے بے تاب ہوں امید کرتا ہوں جلد ٹیم میں واپس آ جائوں گا۔ سعید اجمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ٹیم کا حصہ ہونگے۔ میری غیر موجودگی میں نوجوان فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کر کے اعتماد مزید مستحکم کر دیا ہے اور ٹسٹ کریر کے خواب حقیقت میں بدل دیا ہے۔