جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے احتجاج

جموں ۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے پاکستان سے جنگ بندی کی سرحد پر خلاف ورزیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا ۔ بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ میں جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ہوئی تھی ، ایک سینئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ خطہ قبضہ پر چاکندا باغ میں جو ضلع پونچھ کی ہراوال چوکی ہے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جو پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی ہیں زیر بحث آئیں ۔ تین گھنٹے طویل اجلاس میں ہندوستان نے پاکستان سے خواہش کی کہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روک دے اور صلح کی پابندی کرے ۔ ہندوستانی سمت سے دس بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیر سنجے ٹھاکرن نے ہندوستانی وفد کی اور پاکستان کی جانب سے بریگیڈیر عتیق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی ۔ اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے فائرنگ کے واقعات کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا۔