جنگاؤں کو ترقی یافتہ مثالی شہر بنانے پر زور

جنگاؤں۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگاؤں بلدیہ کا اجلاس صدر نشین بلدیہ مسز پریملنا ریڈی کی صدارت میں 31ماچ کو بلدیہ ہال میں منعقد کیا گیا ۔ بلدیہ چیرمین پریملنا ریڈی نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے مکانوں کے ٹیکس وصول کرنے میں بلدی عہدیداروں نے بڑاتعاون کیا ہے ۔ جنگاؤں میں 98.5% فیصد بلدیہ ٹیکس وصول کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا گیا ۔ بلدیہ کمشنر اور بلدیہ عہدیداروں نے جس طرح ٹیکس وصول کرنے میں آگے تھے اسی طرح جنگاؤں کی ترقی اور کاموں میں بھی عوام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جنگاؤں کو ایک مثالی شہر بنائیں ۔ بلدیہ کونسلر جی نرسی ریڈی نے کہا کہ جس طرح زبردستی سے ٹیکس بلدیہ کا وصول کئے اسی طرح عوام کا کام کرنا چاہیئے ۔ ہر وارڈ میں بلدیہ کی جانب سے تمام سہولت مہیا کریں ۔ رکن بلدیہ محمد انور نے کہا کہ جگہ جگہ کچرے کے انبار رہتے ہیں ‘ ترکاری فروخت کرنے والے سڑکوں پر بیٹھ کر فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے راستہ گذرنے والوں کو مشکل ہے ۔ رکن بلدیہ شمس آفرین نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے مچھروں کی دوا کا چھڑکاؤ ضروری ہے ‘ موسم گرما میں مچھر زیادہ ہیں عوام کو اس تکلیف سے دور کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ بندروں کی وجہ سے وارڈس میں عوام کو کافی پریشانی ہورہی ہے ‘ اراکین بلدیہ ونگا کلینی ‘ محمد اعجاز ‘ پی رادھیکا و دیگر ارکان نے بھی مسائل پر بحث کی ۔ کوآپشن ممبر کے وی ایل این ریڈی نے کہا کہ حالات کی شکم زمین پر قبضہ کر کے غیر مجاز تعمیرات ہورہے ہیں اس کو روکا جائے ۔جنگاؤں کا پانی نلٹلہ تالاب میں جاکر جمع ہوتا ہے ‘ اُس تالاب کے اطراف و اکناف شکم کی زمین کو قبضہ کر کے ’’بتکماں کنٹہ ‘‘ تعمیر ہورہا ہے ‘ یہ کام روکا جائے ۔ بلدیہ وائس چیرمین وینکٹ نے کہا ک میناریٹی کالونی میں عوام پینے کے پانی کیلئے پریشان ہیں ‘ بلدیہ کی جانب سے ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائے ۔ بلدیہ اجلاس میں کونسلرز دھرما پوری سرینو ‘ رجنی ‘ بد پدما ‘ کوآپشن ممبر محمد ستگیر کے علاوہ بلدیہ کشمنر ستیہ نارائنا اور بلدیہ کے عہدیدار موجود تھے ۔