جنگاؤں میں سیل فون بیٹری پھٹنے سے کمسن طالب علم زخمی

ورنگل ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے ایک سرکاری اسکول میں سیل فون بیٹری کے پھٹ جانے سے 8 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا ۔ یہ حادثہ جنگاؤں ضلع کے آشوا راؤ پلی کے پرائمری اسکول میں اس وقت پیش آیا جب راجو نامی تیسری جماعت کا طالب علم سیل فون کی بیٹری سے کھیل رہا تھا کہ اچانک بیٹری پھٹ پڑی جس کے نتیجہ میں راجو کے دانتوں ، ہاتھ اور سینہ پر شدید زخم آئے ۔ زخمی راجو کو جنگاؤں ضلع ہاسپٹل میں علاج کے لیے شریک کردیا گیا ۔ بیٹری کے پھٹنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔۔