جنوب مغرب مانسون ، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں سرگرم

حیدرآباد 29جون (یواین آئی )جنوب مغرب مانسون ، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے ۔دفتر محکمہ موسمیات حیدرآباد نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر اوسط یا شدید بارش کا امکان ہے جبکہ اسی مدت کے دوران ساحلی آندھراپردیش میں بیشتر مقامات اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہیں۔جنوب مشرقی سمت سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ بھر میں مختلف مقامات ، ساحلی آندھراپریش میں بعض مقامات اور رائل سیما میں مختلف مقامات پر بارش درج کی گئی ۔