حیدرآباد 6 جون ( یو این آئی) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جنوب۔مغرب مانسون 13جون کو تلنگانہ پہنچے گا۔اس میں قدرے تاخیر ہوگی۔مانسون جو 6جون کو کیرل سے ٹکرانے والاتھا،اب 8جون کو ٹکرائے گا۔یہ 11جون کو اے پی پہنچے گا۔دوسری طرف تلنگانہ میں 9جون تک شدید گرمی کی صورتحال ہوگی۔ شمالی تلنگانہ کے علاقہ کے لوگوں کے لئے شدید گرمی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے اور عوام کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ راست سورج کی روشنی سے دور رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 44.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 40.5ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔