جنوبی لبنان کے فلسطینی کیمپ میں جھڑپیں ،7 ہلاک

بیروت 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )لبنانی فوجی عہدیداروں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جو شہر کے جنوبی علاقہ سیدون میں واقع ہے جھڑپوں میں 7 افراد بشمول فوج کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا ۔ عہدیداروں کے بموجب دیگر 10 افراد آج کی جھڑپ میں زخمی ہوئے جو سابق کمانڈر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہوئی تھیں ۔ کمانڈرفلسطینی گروپ الفتح سے اور حریف گروپ حزب اللہ سے تاریخ رکھتا تھا۔