جوبا‘ ساوتھ سوڈان:پیر کے روز جنوبی سوڈان کے شمالی مشرقی شہر واؤمسافر بردار ایک طیارہ جس میں 45مسافرین سوار تھے حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔
Plane crashes in South Sudan airport, injuring several people (Source: Reuters)
— ANI (@ANI) March 20, 2017
حکومت اور ائیر پورٹ حکام کے مطابق اس حادثے میں کم ازکم 14مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔
واؤائیر پورٹ کے انجینئر پاؤل چارلیس نے بتایا کہ ’’ خراب موسم کی وجہہ سے جہاز رن وے پر برابر نہیں اتر سکا ۔ شائد ہوسکتا ہے پائیلٹ کو رن وے صاف طور پر نظر نہیں آسکا اور جہاز حادثے کا شکار ہوگیا‘‘۔
سوشیل میڈیا پر پھیلنے والی تصوئیروں بتاتی ہیں کہ سیاہ دھواں ائیر کرافٹ سے اٹھ رہا ہے جو پوری طرح جل چکا ہے سوائے اس کے آخری حصہ کے‘ اور تصوئیروں سے واضح ہے کہ جہاز ساوتھ سپریم ائیرلائنس کا ہے۔
انفارمیشن وزیر بونا گاؤڈینسیو نے کہاکہ’’ ابھی ہم نے ایمبولنس دیکھا جو ائیر پورٹ سے باہر ائی ہے اس میں 14متاثرین ہیں جنھیں بہتر حالت میں دواخانہ منتقل کردیاگیا‘‘۔
اب تک اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکے کہ باقی مسافرین زندہ ہیںیا فوت ہوگئے ہیں۔گیبریل این گنگ منیجر ساوتھ سپریم ائیر لائنس نے کہاکہ ’’ طیارے میں40مسافرین اورہوئی جہاز کے ملازمین پر مشتمل پانچ کا عملہ تھا۔
اب تک ہمیں اس کے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ ہوائی جہاز راجدھانی جو با سے آڑان بھراتھا۔