جنوبی افریقہ کے ہاتھوں زمبابوے کو شکست ، ملر اور ڈومینی کا عمدہ مظاہرہ

ہملٹن ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہملٹن میں کھیلے گئے کرکٹ ولڈ کپ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمباوے کو اپنے دئے گئے ہدف سے کافی پہلے یعنی62 رنز سے شکست دے دیا۔میچ میں جے پی ڈومینی اور ڈیوڈ ملر سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں زمباوے نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔حالانکہ زمباوے کے بولروںنے صرف 83رنز پر جنوبی افریقہ کے چار اہم ترین کھلاڑی کو پویلین پہنچادیا،لیکن پھر ڈیوڈ ملر اورجے پی ڈومینی نے شانداربیٹنگ کا مظاہرکیا اور بالترتیب 138اور 115رنز بناکرناٹ آوٹ رہے انہوںنے 256رنز کی ناقابل شکست شراکت داری نبھائی۔دوسری طرف 340رنز کے تعاقب میں اتری زمباوے کی پوری ٹیم49ویں اوور میں 277رنز بناکرآؤٹ ہوگئی ۔ قبل ازیں ز مبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جوابتدامیں درست ثابت ہوا ۔

براعظم افریقہ سے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی صرف دو ٹیمیں جنوبی افریقہ اور زمبابوے پول بی کے میچ میں اتوار کو مدِ مقابل تھیں۔تاہمجب افریقی ٹیم کے شروع کے 4بیٹسمین 83رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 10 کے اسکور پر گری جب ڈی کوک7رنز بناکر آوٹ ہوگئے،21پر ہاشم آملہ بھی پویلین لوٹ گئے۔جب ان کا اسکور 11رنز تھاجبکہ ڈیوپلس67اور ڈی ویلیرز83کے اسکور پر آوٹ ہوگئے،انہوں نے بالترتیب 24اور 25رنز بنائے تھے جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوڈ ملر اور ڈومینی نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مجموعی اسکور میں256رنز کا اضافہ کیا جو ایک روزہ مقابلوں میںپانچویں وکٹ کی شراکت کاریکارڈ ہے زمبابوے کی طرف سے پانینگارا،چتارا،کم آن گوزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔اس میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ ملر اور جے پی ڈومینی کی سنچریاں رہی۔ملر نے 92 گیندوں پر 138 جبکہ ڈومینی نے 100 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 256 رنز کی شراکت قائم کی۔جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی ابتدائی دو وکٹیں 21 رنز پر گر گئیں۔کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ ٹیم کو اچھی شروعات دینے میں ناکام رہے اور بالترتیب سات اور 11 رنز ہی بنا سکے۔ان کی جگہ آنے والے ڈوپلیسی اور ڈی ویلیئرز کے درمیان 40 رنز کی شراکت ہوئی لیکن پھر یہ دونوں بھی آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پر جنوبی افریقہ کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز تھا۔تاہم پھر ملر اور ڈومینی نے ٹیم کو سہارا دیا اور مستحکم شراکت قائم کی۔ یہ دونوں 30 اوورز تک کریز پر موجود رہے اور تقریباً ساڑھے آٹھ رنز فی اوور کی اوسط سے رن بنائے۔