جوہانسبرگ۔ 5فروری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ٹوئنٹی20 لیگ کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی شرکت اور بڑی سرمایہ کاری کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی گلو بل لیگ کا انعقاد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے طرز پر ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گے جن کے متوقع طورپر شہروں کے نام سے رکھی جائے گی اور ٹورنمنٹ کا انعقاد 2017 کے اواخر میں ہوگا جب جنوبی افریقہ کے سرفہرست کھلاڑی اور دینا کے دیگر اسٹارز ٹورنمنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ٹیموں کے فروخت کیلئے ٹنڈرس کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی ہے۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لوگاٹ نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ جس راستے کا ہم نے انتخاب کیا ہے وہ فرنچائز کو سرفہرست کھلاڑیوں کی دلچسپی جنوبی افریقہ کی طرف دلانے کو ممکن بنا دے گا۔