دبئی ۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلاونڈے جیتنے کے بعدآسٹریلیاسے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے اورپاکستان چھٹے نمبرپرہے ۔تفصیلات کے بموجب پہلے نمبر جنوبی افریقہ نے44میچ کھیل کر5016نشانات حاصل کئے ہے اوراس کے درجہ بندی میں 114 نشانات ہے۔ دوسرے نمبرپرآسٹریلیا نے43میچس کھیل کر 4902نشانات حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ114ہے۔تیسرے نمبرپرہندوستان نے62میچس کھیل کر7035نشانات حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 113ہے۔