جنتاپریوار کا انضمام مکمل ۔ ملائم سنگھ یادو نئے صدر

پٹنہ ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (متحدہ) کے صدر شرد یادو نے آج کہا کہ سابق جنتا پریوار کی ہمخیال جماعتوں کا انضمام ہوچکا ہے اور ملائم سنگھ یادو کا بحیثیت صدر اعلان کردیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سابق جنتا پریوار کی 6 حلیف جماعتوں کا انضمام عمل میں آ گیا ہے اور نئے صدر کی حیثیت سے ملائم سنگھ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ دریافت کئے جانے پر انضمام میں آیا بعض فنی رکاوٹیں درپیش ہونے کا امکان ہے۔ شرد یادو نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گٹھ بندھن کی بات کرنا بے ایمانی ہوگی۔ سماج وادی پارٹی لیڈر رام گوپال یادو کے اس ریمارک پر بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل انضمام ممکن نہیں ہے، جس کے باعث اندیشے اور الجھنیں شدت اختیار کر گئے ہیں۔ صدر جنتادل متحدہ نے کہا کہ بعض لوگوں کو سمجھ میں آئے یا نہیں لیکن عوام کو معلوم ہوگیا ہیکہ انضمام ہوگیا ہے۔ واضح رہیکہ شرد یادو ماہ اپریل میں تشکیل کردہ 6 رکنی کمیٹی کے رکن میں کمیٹی کو مشترکہ پرچم اور اسمبلی نشان قطعیت دینے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اس خصوص میں ملائم سنگھ یادو کو سفارشات پیش کردی گئی ہیں۔ شرد یادو جوکہ 6 ہمخیال جماعتوں کو متحد کرنے کے اصل محرک ہیں۔ کہا کہ یہ انضمام کے عمل میں کسی فن نے رکاوٹ کے امکان کو مسترد کردیا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو مشورہ دیا کہ اندیشوں اور خدشات دور کرنے کیلئے انضمام کمیٹی کا اجلاس طلب کریں۔