جنتادل ایس کے 7 سابق ارکان اسمبلی کانگریس میں شامل

میسور ۔ /25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی زیرقیادت جنتادل ایس کو شدید دھکا پہونچا ہے۔ اس کے سات باغی سابق ارکان اسمبلی نے آج صدر راہول گاندھی کی موجودگی میں حکمراں پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ یہ باغی ارکان اسمبلی کل ہی کرناٹک اسمبلی سے مستعفی ہوئے ہیں ۔ /23 مارچ کو راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کانگریس امیدواروں کے حق میں کراس ووٹنگ کرنے کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوئے ۔ شامل ہونے والے قائدین میں ضمیر احمد خان ، سی سوامی ، اقبال انصاری ، بالکرشنا ، رمیش بندی شدی گوڑہ ، بھیما نائک اور سرینواس مورتی شامل ہیں ۔