جنا شکتی لیڈر امر کی والدہ کادیہانت آج آخری رسومات

ویملواڑہ۔/30جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ کے متوطن جنا شکتی پارٹی میں ( نکسلائیٹس ) کئی سالوں سے جنا شکتی پارٹی میں کام کرنے والے کورا راجنا، دیویندر اور امر کی والدہ کے ملااماں کا بعمر 92 سال چہارشنبہ کے دن دیہانت ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔ والدہ کے انتقال پر جنا شکتی پارٹی کے امریندر اور بہو ویملا اکا کے آنے کی اطلاع پر ویملواڑہ میں کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ متوفی کے مکان پہنچ کر پرسہ دینے والوں پر بھی پولیس کی نظر ہے۔ جنا شکتی کے امر کو پرسہ دینے کیلئے کئی ریاستوں سے امر کے چاہنے والوں کے آنے کا اندازہ ہے۔ آخری رسومات کی ادائیگی تک کیا صورتحال ہوگی، عوام میں اس تعلق سے کھلبلی ہے۔ جنا شکتی لیڈر کی ماں کے آخری دیدار کیلئے مقامی عوام بھی زیادہ تعداد میں آرہے ہیں۔

بھینسہ کے پنچایت انتخابات میں
88.96 فیصد رائے دہی
بھینسہ۔/30جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل میں موجود 30 گرام پنچایتوں اور ان کے 258 وارڈوں کیلئے آج تیسرے مرحلہ کے تحت انتخابات کا پُرامن اختتام عمل میں آیا۔ بھینسہ منڈل میں گرام پنچایت انتخابات کے تمام انتظامات اور نظم و ضبط کا جائزہ لینے کیلئے ضلع نرمل ایس پی ششی دھر راجو اور کلکٹر شریمتی پرشانتی نے دورہ کیا اور انتخابات کے پولنگ مراکز کا معائنہ کیا۔ رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے اپنے آبائی مقام موضع دیگاؤں میں حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ بھینسہ منڈل ایم پی پی این ونیتا اور ان کے شوہر این راجیش نے بھی اپنے موضع میں رائے دہی میں حصہ لیا۔ بھینسہ رورل کے 30 گرام پنچایتوں میں رائے دہی کا تناسب 88.96 فیصد رہا جبکہ بھینسہ ڈیویژن کے دیگر منڈلوں جن میں باسر 90.5 فیصد، مدہول 87.34 فیصد، کوبیر 87.48 فیصد اور تانور میں 91.15 فیصد رائے دہی کا تناسب رہا۔ بھینسہ منڈل اور ڈیویژن میں گرام پنچایت انتخابات کا پُرامن اختتام عمل میں آیا۔