نظام آباد ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ( ایس آئی او ) تلنگانہ کی 15 رکنی
ZAC نے اپنے اجلاس منعقدہ 16 ڈسمبر 2014 ء میں جناب عبدالملک شارق نظام آباد کا انتخاب بحیثیت صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ برائے میقات 2015 – 16 اتفاق آراء سے کیا ۔ اجلاس کی صدارت جناب محمد خواجہ عارف الدین سرپرست حلقہ و امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند آندھراپردیش و اڈیشہ نے کی ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری حلقہ جناب عبدالرب لطیفی مجاہد بھی موجود تھے ۔ جناب عبدالملک شارق ، جناب محمد اقبال حسین سابق صدر حلقہ ایس آئی او اور منتخب صدر تنظیم ایس آئی او سے 31 ڈسمبر 2014 جائزہ حاصل کرینگے ۔ میقات کا آغاز یکم جنوری 2015 سے ہوگا ۔ صدر حلقہ ایس آئی او آندھراپردیش کا انتخاب 20 ڈسمبر بمقام وجئے واڑہ ZAC آندھراپردیش کے اجلاس میں ہوگا جس کی نگرانی امیر حلقہ کریں گے ۔