گلبرگہ 27 نومبر (ذریعہ ای میل) شہریان گلبرگہ کے محبان نے جناب عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ کو ممبر لینڈ ٹریبونل
(Member Land Tribunal) گلبرگہ نامزد کئے جانے کی مسرت میں موصوف کے مکان پر بتاریخ 23 نومبر بروز اتوار گولہ چوک گنج گلبرگہ میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں جناب میر آصف علی انجینئر سعودی عرب، عبدالعزیز سالار جنگ، ڈاکٹر عبدالباری اور اختر احمد نے گلپوشی کی اور شال کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر جناب عبدالمتین منیار، شیخ نعیم الدین (سعودی عرب)، عبدالمتین فراش، محمد مہتاب علی باغبان، نواب خان (فزیکل انسٹرکٹر)، محمد انور سلیدار (ایشین ہارڈویئر)، مقبول حسین پٹویگر اور غلام جیلانی لیکچرار، خواجہ حسین گوٹوری، شیخ عبدالرحیم، محمد یونس تماپوری کے علاوہ دیگر معزز حضرات کے علاوہ اس تقریب کے موقع پر جناب اجمل احمد گولہ کارپوریٹر (گولہ چوک) بھی موجود تھے اور ان کی بھی گلپوشی کی گئی۔ اس تقریب کی کارروائی ڈاکٹر عبدالباری صدر بزم فروغ ادب گلبرگہ نے بحسن خوبی کارروائی چلائی اور اظہار خیال بھی کیا اور آخر میں جناب عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کے شکریہ پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔