عادل آباد۔ 28 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد وائی ایس آر کانگریس ٹاؤن کمیٹی صدر کے طور پر مسٹر صلاح الدین کو منتخب کرنے پر انہوں نے ریاستی صدر مسٹر جگن موہن ریڈی اور پارٹی ضلع صدر مسٹر انیل کمار سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پارٹی پرچم تلے عوامی خدمات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ آنجہانی سابق چیف منسٹر مسٹر راج شیکھر ریڈی کے خوابوں کو تکمیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے مسٹر جگن موہن ریڈی آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو متحد رکھنا اور پارٹی کی جانب سے جاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانا میری امیدواری میں شامل ہے۔